اردوادب کے معنی؟
ادب کے اصطلاحی معنی شائستگی ۔ تمیز ۔لحاظ
۔ تہذیب اورعلمِ زبان ہے اس کے علاوہ اس کے لغوی معنی تعظیم۔ تکریم۔ خوش اسلوبی۔ کسی
زبان یا کسی موضوع پر وقیع۔ عمدہ۔ دل پسند
تحریریں۔ نظم و نثر کی تخلیقات اور ان سے تعلق
رکھنے والی تنقیدی یا تحقیقی انشائیں ادب کے زمرے میں آتا ہے۔ ادب کی اصطلاح فن کے
ایک مقبول تخلیقی شعبے سے متعلق ہے لیکن مجلسی آداب ۔ مہمان نوازی۔ تعلیم و تعلم۔ صرف
و نحو اور زبان دانی کے مفاہیم بھی اسی میں
شامل ہیں۔ کچھ عرصہ یہ اصطلاح منشی گری اور انشانگاری کے لیے بھی رائج رہی ہے۔
اردوادب کیا ہے؟
ادب کی مخلتف ناقدین نے مختلف تعریفیں کی
ہیں ابنِ خلدون نے ادب کو علم قرار دیا ہے۔ادب وہ فنِ لطیف ہےجس کے ذریئے ادیب اپنے
جذبات و افکار کو اپنے نفسیاتی و شخصی خصائص کے مطابق نہ صرف ظاہر کرتا ہے بلکہ الفاظ
کے واسطے سے زندگی کے داخلی اور خارجی حقائق کی روشنی میں انکی ترجمانی کرتا ہے اور
اپنے تخیل سے کام لے کر ایسے الفاظ کا استعمال کرتا ہے کہ سامع اور قاری کا جذبہ و
تخیل بھی تقریباً اسی طرح متاثر ہوتا ہے جس طرح خود ادیب کا اپنا تخیل اور جذبہ متاثر
ہوتا ہے۔اردو ادب میں علمِ معنی۔ علمِ بیان ۔ علمِ بدیع۔ اصنافِ ادب اور علمِ عروض
بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ مائی کین نے ادب کے بارے یوں کہا ہے؛
قدرت نے انسان میں جو سرمدی صلاحیتیں ودیعت
کی ہیں ان کا
اظہار ادب ہے
نیومین کا اندازِ تخیل ملاحظہ فرمائیں؛
اس کے مطابق زبان اور الفاظ کے ذریئے سے
انسانی افکار
و خیالات اور محسوسات کے اظہار کو ادب قرار
دیا ہے۔
میتھو آرنلڈ کا خیال ہے کہ
وہ تمام علم جو کتابوں کے ذریئے ہم تک پہنچتا
ہے ادب ہے
میتھو آرنلڈ کی بیان کردہ تعریف درست نہیں
کیونکہ اس کے مطابق تو معاشیات۔ سیاسیات۔ ریاضی کے تمام اصول و قواعد بھی ادب کا حصہ
ہیں۔ بلکہاردو ادب میں ایسی تحریریں شامل ہیں جو ادبی لوازمات سے بھرپور ہوں ۔اور ادبی
لوازمات میں علمِ بیان۔ اصنافِ ادب وغیرہ شامل ہیں۔اس لیے اردوادب اپنے مخصوص معنوں
میں تخلیقی اسالیبِ اظہار یعنی ناول۔ ڈرامہ۔ شاعری۔ افسانہ اور انشائیہ سے متعلق ہے
Good
ReplyDelete