علامہ اقبال کی شاعری



لکھنا نہیں آتا تو میری جان پڑھا کر
ہو جائے گی تیری مشکل آسان پڑھا کر

پڑھنے کے لئے تجھ کو اگر کچھ نہ ملے تو
چہروں پہ لکھے درد کے عنوان پڑھا کر

لا ریب تیری روح کو تسکین ملے گی
تو قرب کے لمحات میں قرآن پڑھا کر

پیدا ہو تیرے بحر کی موجوں میں تلاطم
تو حضرت اقبال کے دیوان پڑھا کر

آ جائے گا اقبال تجھے جینے کا قرینہ
تو سرور کونین (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم( کے فرمان پڑھا کر

Share this:

1 comment :

  1. یہ اقبال کا کلام نہیں ہے۔ براے مہربانی اصلاح کیجئے

    ReplyDelete

 
Copyright © اردوادب. Designed by OddThemes