Showing posts with label Urdu Quote. Show all posts
Showing posts with label Urdu Quote. Show all posts

عللامہ اقبال

February 14, 2019
•

عللامہ اقبال
ایک واقعہ، ایک سبق


علامہ اقبال یورپ کے دورے پر تھے-
ایک روز شام کے وقت ایک پارک میں بچوں کو کھیلتے دیکھ لطف اندوز ہورہے تھے-
اچانک ان کی نگاہ پارک کے کونے میں بیٹھے ایک ایسے بچے پر پڑی جو پڑھائی کر رہا تھا-
علامہ اقبال کو حیرت ہوئی-
کیونکہ وہ بچوں کی فطرت (child psychology) سے بخوبی واقف تھے، اس لئے بچے کو پڑھتا دیکھ انہیں ذرا تعجب ہوا-
انہیں عجیب لگا کہ ایک بچہ اس ماحول میں پڑھ بھی سکتا ہے-
انہیں یہ بچہ کچھ extra ordinary لگا-

وہ اٹھ کر اس بچے کے پاس گئے، 
اور اس سے بولے،
" کیا آپ کو کھیلنا پسند نہیں؟"
بچے کے جواب نے انہیں حیران کردیا-
" ہم دنیا میں مٹھی بھر ہیں، اگر میں کھیلنے میں وقت ضائع کروں گا تو میری قوم مٹ جائے گی، 
مجھے اپنی قوم کو بچانا ہے-"
علامہ: "آپ کس قوم سے ہو"؟
بچہ: " میں یہودی ہوں"-

" میں یہودی ہوں " 
یہ الفاظ اور یہ عزم،
علامہ اقبال کے ہوش فاختہ ہوگئے-
ان کاذہن کسی اور ہی دنیا میں چلا گیا-
اور آنکھوں سے بے ساختہ آنسو بہنے لگے-

وہ یونان، اسپین، مصر، ایران کی فتح کی کہانیوں سے لیکر ان کو گنوا دینے تک کی وجوہات کا سفر کرنے لگے-
شاید دل چیخ رہا ہوگا کہ،
ہائے میری قوم،
ہائے ہمارے بچے،
میں تم میں شاہین ڈھونڈ رہا ہوں،
لیکن عقاب تو یہودی گھروں میں پل رہے ہیں-

حقیقت خرافات میں کھو گئی،
یہ امت روایات میں کھو گئی-
(منقول)

ماں اور محبت

January 25, 2019
•

ماں اور محبت


بو علی سینا نے کہا : اپنی زندگی میں محبت کی سب سے اعلی مثال میں نے تب دیکھی، جب سیب چار تھے اور ہم پانچ . تب میری ماں نے کہا ، مجھے سیب پسند ہی نہیں .

نئے سال پر شاعری

January 01, 2019
•

نئے سال پر شاعری

نئے سال کی آمد کو لوگ ایک جشن کے طور پر مناتے ہیں ۔ یہ ایک سال کو الوداع کہہ کر دوسرے سال کو استقبال کرنے کا موقع ہوتا ہے ۔ یہ زندگی میں وہ واحد لمحات ہوتے ہیں جب انسان زندگی کے گزرنے اور فنا کی طرف بڑھنے کے احساس کو بھول کر ایک لمحاتی سرشاری میں محو ہوجاتا ہے۔ نئے سال کی آمد سے وابستہ اور بھی کئی فکری اور جذباتی رویے ہیں ، ہمارا یہ انتخاب ان سب پر مشتمل ہے ۔

آج  اک  اور  برس  بیت  گیا  اس  کے  بغیر 
جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے 

احمد فراز

اب کے بار مل کے یوں سال نو منائیں گے 
رنجشیں  بھلا  کر ہم   نفرتیں  مٹائیں  گے 

نامعلوم

اے جاتے برس تجھ کو سونپا خدا کو 
مبارک  مبارک  نیا سال  سب  کو
 
محمد اسد اللہ

چہرے سے جھاڑ پچھلے برس کی کدورتیں 

دیوار  سے      پرانا      کلینڈر  اتار   دے 

ظفر اقبال

دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض 

اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے 


مرزا غالب



Urdu Quote

December 29, 2018
•
Urdu Quote

Urdu Quote

December 25, 2018
•
Urdu Quote


جس کو اللہ نے دعا کی توفیق دی ہو 
وہ قبولیت سے محروم نہیں رہ سکتا

جسے اللہ استغفار کی توفیق دے 
وہ مغفرت سے محروم نہیں رہ سکتا . 

. . . اور . . . 

جس کو اللہ شکر کی توفیق آتا کر دے 
وہ نعمت سے محروم نہیں رہ سکتا .

Urdu Quote

December 09, 2018
•

زندگی کیا ہے: اقتباس از منٹو

December 05, 2018
•

زندگی کیا ہے: اقتباس از منٹو


"زندگی کیا ہے؟


یہ بھی میری سمجھ میں نہیں آتا۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ اُونی جراب ہے جس کے دھاگے کا ایک سرا ہمارے ہاتھ میں دے دیا گیا ہے۔ہم اس جراب کوادھیڑتےرہتے ہیں۔جب ادھیڑتےادھیڑتےدھاگے کا دوسرا سِرا ہمارے ہاتھ میں آجائے گا تو یہ طلسم جسے زندگی کہا جاتاہے،ٹوٹ جائے گا"۔ سعادت حسن منٹو



Urdu Quote

December 05, 2018
•

Urdu Quote

December 04, 2018
•
Life Urdu quote
Life Urdu quote

 
Copyright © اردوادب. Designed by OddThemes